ابنا: پرویز سروری نے کہا کہ ایران کسی بھی خطرے کے سامنے خاموش نہیں رہے گا۔ سروری نے آج پارلیمنٹ کے کھلے اجلاس کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آبنائے ہرمز میں ایران کی بحریہ کی مشقوں کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ یہ فوجی مشقیں خطروں کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنی توانائي بڑھانے کی غرض سے انجام دی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئي ملک ایران کے لئے خطرے پیدا کرنے کی کوشش کرے گا تو اسلامی جمہوریہ ایران قانون کے دائرے میں ضروری اقدامات انجام دے گا۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کی جیو پالیٹیکل توانائيوں کا ایک جز ہے اور ایران اپنی جغرافیائي اور اقتصادی توانائيوں سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی ڈیٹرینٹ طاقت میں اضافہ کرسکتا ہے۔........ /169